Qeema BHARY kARELY

قیمہ بھرے کریلے ​
اجزاء
قیمہ۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کلو
کریلے۔۔۔۔۔۔آدھا کلو بڑے سائز کے
ادرک ۔۔۔۔۔۔ ایک چمچ پسی ہوئی
لہسن۔۔۔۔۔۔ ایک چمچ پسی ہوئی
کوکنگ آئل۔۔ڈیڑھ کپ ( کمی بیشی ہوسکتی ہے)
نمک۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
سفید زیرہ۔۔۔۔ ایک چمچ
پیاز ۔۔۔۔۔۔۔ تین عدد
املی۔۔۔۔۔۔۔ 10 دانے
لال مرچ۔۔۔۔ 2 چمچ
ہلدی۔۔۔۔۔۔آدھی چمچ

ترکیب نمبر 1
کریلوں کو ہلکا ہلکا چھیل کر لمبائی کے رخ کریلوں کو چیرا لگا کرنمک لگا کر آدھا گھنٹہ چھوڑ دیں ۔املی کو کٹوری میں تھوڑاپانی ڈال کر بھگو دیں ، اب پین میں آدھاکوکنگ آئل ڈالیں اور کٹی ہوئی پیاز ہلکی براؤن کرلیں اب پسی ہوئی ادرک ،لہسن ، نمک ،ہلدی،مرچ ڈال کر مصالحہ بھون لیں بھنتے ہوئے مصالحے میں سفید زیرہ اور املی بھی شامل کردیں اور پھر قیمہ ڈال کر ڈھکن ڈھک دیں کچھ دیر بعد قیمہ آئل چھوڑ دے گا پانی کے چھینٹے ڈال کر مزید بھونیں ۔اب ان کریلوں کو پانی سے اچھی طرح دھولیں اور اس میں قیمہ بھر کر دھاگہ لپیٹ دیں اور بقیہ تیل میں فرائی کرلیں ۔
ترکیب نمبر 2
درج بالا مصالحوں میں آدھی چمچ سونف،آدھی چمچ کلونجی اور آدھی چمچ میتھی دانہ بھی مصالحوں میں شامل کرلیں بنانے کی ترکیب یہ ہے کہ کریلوں کو چھیل کر درمیان سے چیرا لگا کر نمک لگا کر کچھ دیر چھوڑ دیں ، اور پھر پانی سے اچھی طرح دھو لیں اس طرح کڑواہٹ نکل جائیگی پھر آدھا کوکنگ آئل ڈال کر کریلوں کو احتیاط سے تل لیں اور الگ پلیٹ میں نکال لیں اب باقی تیل اس پین میں ڈال کر ادرک لہسن ڈال کر تھوڑا سا فرائی کریں پھر قیمہ شامل کردیں اب اس قیمہ میں نمک ،مرچ ،ہلدی سفید زیرہ،کلونجی سونف،میتھی دانہ،اور املی شامل کرکے پکنے دیں ایک کپ پانی بھی شامل کردیں تاکہ قیمہ گل جائے جب قیمہ گل جائے تو اسے بھون لیں اب پیاز ہری مرچ ڈال کر تھوڑی دیر دم لگا دیں اور پھر چمچ کی مدد سے تلے ہوئے کریلوں میں بھر کر دھاگہ لپیٹ دیں پین میں ڈال کر دس منٹ دم لگا دیں قیمہ بھرے کریلے تیار ہیں۔

Comments