mazedar_chicken_biryaniمزیدار چکن بریانی


Image result for chicken biryani

مزیدار چکن بریانی


اجزاء:
گوشت- ١کلو 
چاول- ١ کلو 
آلو- ١ پاؤ 
ٹماٹر- ١پاؤ 
ہرا دھنیہ- آدھی گٹھی 
پودینہ- آدھی گٹھی 
دہی- ١ پاؤ 
لہسن ادرک پسا ہوا- ڈیڑھ چمچ 
ہری مرچ- ٥ عدد 
آلو بخارے- ٥ عدد 
لیموں-١ عدد 
پیاز- ١ پاؤ 
نمک- حسب زائقہ 
سرخ مرچ- حسب زائقہ 
ہلدی- ١ چائے کا چمچ 
سوکھا دھنیہ- ١ کھانے کا چمچ 
گرم مصالحہ ثابت- ٢ کھانے کے چمچ 
تیز پات- ١ پتہ 
بادیان - ١ پھول 
املی- ٥ دانے 
تیل- ٢ کپ 
جائفل جاوتری - ١ چائے کا چمچ 
چھوٹی الائچی- ٧ عدد

Mazedar Chicken Biryani banane ka tarika




سب سے پہلے پیاز تل لیں اور پلیٹ میں نکال لیں۔ اب آلو فرائی کر لیں اور الگ نکال لیں۔ تیل میں گوشت ڈال کر بھونیں اور گلنے تک بھونتے رہیں۔ اب اس میں لہسن ادرک پیسٹ بھی ڈال دیں۔ تھوڑا بھونیں اور اس میں ثابت گرم مصالحہ ڈال کر بھونیں۔ اس میں نمک،مرچ،دھنیہ،ہلدی،کھٹائی پاؤڈر،چھوٹی الائچی،جائفل جاوتری،بادیان،تیز پات ڈآل دیں۔ بھونیں اور دہی ڈال کے بھونتے رہیں یہاں تک کہ پانی خشک ہوجائے۔ اس میں آلو اور ٹماٹر ڈال کر بھو نیں،لیموں بھی ڈال دیں۔ اس میں بادیان گرائنڈ کر کے ڈال دیں اور جلدی سے ڈھک دیں۔ اور چولہا بند کر دیں۔ 
اب پتیلے میں پورا سالن انڈیل دیں،دھنیہ،پیاز اور ٹماٹر کے پتلے گول سلائس ڈال دیں۔ تلی ہوئی پیاز بھی ڈالیں۔ پہلے سے ابلے ہوئے چاول ڈالیں اور زردے کا رنگ تھوڑے پانی میں گھول کر ڈال دیں۔ اب بریانی کو ٢٠ منٹ تک دم پر رکھ دیں۔ لذیذ بریانی تیار ہے۔

Comments