Vegetable Qeema

ویجی ٹیبل قیمہ
اجزا: بکرے کا قیمہ: آدھا کلو، بھنڈی آدھا کلو، پیاز: ایک پاؤ، دہی: آدھا پاؤ، ٹماٹر: تین عدد، لہسن ادرک کا پیسٹ: ایک کھانے کا چمچ، ہلدی پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ، سرخ مرچ پاؤڈر: ایک کھانے کا چمچ، دھنیا پاؤڈر: ایک کھانے کا چمچ، گرم مصالحہ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ، ہری 
مرچیں: چار عدد، ہرا دھنیا: تھوڑا سا، نمک: حسب ذائقہ، کوکنگ آئل: ایک کپ 
ترکیب: ایک برتن میں آئل گرم کر کے کاٹی ہوئی بھنڈی فرائی کر کے نکال لیں، اسی تیل میں باریک کٹی ہوئی پیاز سنہری کریں اور اس میں 
قیمہ بھی  اچھی طرح دھو کر ڈال دیں۔ پانچ منٹ تک بھوننے کے بعد سرخ مرچ، نمک، ہلدی، دھنیا پاؤڈر اور باریک کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں اور پانی بالکل نہ ڈالیں، دس سے پندرہ منٹ کے بعد لہسن ادراک کا پیسٹ ڈال کر قیمے کو پانچ منٹ تک اچھی طرح بھونیں اور دہی بھی شامل کر دیں، ذرا دیر بھونننے کے بعد اس میں بھنڈیاں اور باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر دس منٹ کے لیے دم پر لگا دیں اور گل جانے پر ہرا دھنیا اور پسا گرم مصالحہ ڈال کر پیش کریں۔ ں۔

Comments