Spring rolls


اسپرنگ رول

اشیاء:

بندگوبھی پاؤ(لمبائی میں باریک کاٹ لیں)
گھی دو کھانے کے چمچے
پیاز ایک عدد باریک کاٹ لیں
مرغی ایک پاؤ (ابال کر ریشے کر لیں)
ہری مرچ چار تا چھ عدد
نمک چائے کا چمچہ
ادرک دو کھانے کے چمچے (لمبائی میں کٹی ہوئی)
سفید مرچ کھانے کا چمچہ
گھی ڈیپ فرائنگ کے لئے حسب ضرورت
چینی ایک چائے کا چمچہ
سویا سوس تین یا چار ٹیبل سپون
رول کی پٹیاں بارہ عدد(لٹی رول کو بند کرنے کیلئے)
ترکیب:
گھی گرم کر یں اور اس میں چکن کے ریشے فرائی کر یں پھر سبزیاں ڈال کر تھوڑا سا فرائی کر کے نکال لیں چکن سبزیاں مصالحہ مکس کر لیں۔رول پٹی پر فلنگ ڈال کر ٹی سے چپکادیں۔ڈیپ فرائی کر یں۔ گولڈن براؤن ہونے پر نکال کر پیش کر یں۔

Comments